ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رویندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ کے موقع پر صدر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

رویندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ کے موقع پر صدر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Mon, 08 May 2017 21:27:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے گرودیو رویندرناتھ ٹیگور کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں مکھرجی نے کہا کہ گرودیو رویندرناتھ ٹیگور کی جینتی کے موقع پر میں نے اس عظیم تخلیق کار کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہندوستان کا قومی ترانہ لکھا اور ایشیا میں ادب میں اپنا پہلا نوبل انعام حاصل کیا۔غورطلب ہے کہ ٹیگور کی سالگرہ 9/مئی کو منائی جاتی ہے۔صدر نے کہا کہ جس وقت باہر کی دنیا میں ہندوستانی دانشوروں،عظیم تہذیبوں اور ادب سے بہت کم لوگ واقف تھے،اس وقت وہ ہمارے ملک کے ایک مثالی سفیر تھے۔گرودیو ٹیگور نے امن اور مساوات کا نظریہ پیش کیا،جو مطابقت اور عالمی اپیل کی اہمیت کا حامل ہے۔ذات، عقیدہ اور رنگ کی مکمل دنیا میں، گرودیو ٹیگور نے تنوع،، کھلے ذہن، رواداری اور بقائے باہمی کی بنیاد پر ایک نئے عالمی نظام کے لیے بین الاقوامیت کو فروغ دیا۔مکھرجی نے کہا کہ گرودیو رویندرناتھ ٹیگور ایک عظیم روح تھے، ہم اس موقع کو ٹیگور کے انسانیت کی یکجہتی کے خیال سے ترغیب کے طورپر دیکھتے ہیں۔
 


Share: